کاروار:31/مئی (ایس اؤ نیوز ) اترکنڑا ضلعی انتظامیہ ، ضلع پنچایت، ضلعی محکمہ صحت عامہ ، سرکاری جی این ایم نرسنگ کالج ، آزاد یوتھ کاروار، کے ڈی سی سی کاروار، باپوجی نرسنگ کالج اور جن وکاس سیوا سنستھا کے اشتراک سے عالمی سطح کے یوم تمباکو مخالف کی مناسبت سے اہتمام کردہ بیداری ریلی کا ایڈیشنل ڈی سی ، ایچ پرسنا نے ہری جھنڈی دکھا کر اجراء کیا۔
اس موقع پر ریلی کے دوران تمباکو سے ہونے والے نقصانات کو واضح کرنے والے پلے کارڈ س تھامے گئے تھے ، تمباکو کے استعمال سے صحت کو نقصان ہونے کے متعلق مختلف نعرے لگائے گئے۔ ریلی شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے محکمہ صحت عامہ کے صحن پہنچ کر اختتام ہوئی ۔ ریلی کے دوران میڈیکل آفیسر، نرسنگ کالج کی طالبات و غیرہ موجود تھے۔